ضلعی انتظامیہ کا جنرل بس سٹینڈ کو سٹیٹ آف دی آرٹ ٹرمینل بنانے کا فیصلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے جنرل بس سٹینڈ کو سٹیٹ آف دی آرٹ ٹرمینل بنانیکا فیصلہ کیا ہے جسکے تحت مسافروں کو معیاری سہولیات کیساتھ ٹرانسپورٹرز بھی مستفید ہونگے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد راشد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جنرل بس سٹینڈ/ٹرمینل میں جاذب نظر داخلی وخارجی گیٹ،ویٹنگ ایریا، انتظامی دفاتر ، پٹرول پمپ،فوڈ سٹریٹ،چلڈرن پلے ایریا، ہوٹل،مسجد،پارکنگ،کارگو آفس،ریڑھی بازار ایریا،سروس ایریا،ایئرکنڈیشنڈ اور نان اے سی بسوں کے لئے الگ الگ بیز ودیگر سہولیات دستیاب ہونگی۔ ڈپٹی کمشنر نے تھری ڈی نقشہ کے مطابق بس سٹینڈ کی تعمیر ومرمت اور تزئین وآرائش کا عندیہ دیا اور عملدرآمد شروع کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں