فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پرعید کے ایام میں اسلحہ کی نما ئش وہوائی فائرنگ ،ون ویلنگ، منشیات فروشوں اور دیگر قانون شکنی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر نے تمام ایس ایچ اوز کوہدایات جاری کیں کہ عید کے ایام میں اسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ،ون ویلنگ منشیات فروشوں اور دیگر قانون شکنی کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کیا جائے ۔ ضلعی پولیس نے ون ویلروں اور ہلٹر بازوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 19ملزمان گرفتار کرکے موٹر سائیکلز قبضہ پولیس میں لے لئے ہیں جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 16مقدمات درج کرکے 16ملزمان گرفتارکرلیے ان سے شراب 785لیٹر شراب اور 2.960گرام چرس برآمد کر لی اور نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 14ملزمان گرفتار کر لیے اور ان کے قبضہ سے 1عدد کلاشنکوف ، 244بور بندوق ،اور 12عدد پسٹل برآمد کر لیے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی کی جا رہی ہیں ہوائی فائرنگ،تیز رفتاری ،ون ویلنگ منشیات فروشوں اور دیگر قانون شکنی کی روک تھام کیلئے اچھی اور موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے ا سپیشل اسکواڈز تشکیل دیئے گئے تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع کوروکا جا سکے ۔عوام کے مال جان کا تحفظ کرنا فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے




