فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایف سی ایل، فیصل آباد کالج آف لاء میں طلبہ کی پروفینشل سکلز کو ڈویلپ کرنے اور انہیں حالیہ تقاضوں کے مطابق پروفیشلزم سکھانے کے لئے کالج ہذا میں لاء موٹ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سابق ڈسٹر کٹ جج میاں انور نذیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈائریکٹر کالج مشتاق خان، پرنسپل راجہ اشتیاق احمد، ایڈجیوڈی کیٹرز مس ایمن مشتاق،محمد فاطر اور طالبہ و طالبات نے شرکت کی۔ لاء موٹ میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا، تمام ٹیموں کو کیسز کی تیاری کا ٹاسک دیا گیا، طلبہ نے سائل کے آنے کیس تیارکرکے دائر کرنے اور اسکی پروسیڈننگ سمیت تمام مراحل کو عملی شکل دے کر پیش کرنے کا ٹاسک پورا کیا، قانونی ماہرین نے طلبہ کی رہنمائی کی اور طلبہ کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے پرفارمنس کو سراہا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مقابلوں سے طلبہ میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے وہ عملی زندگی میں بہترین انداز میں پرفارم کرسکتے ہیں۔ فیصل آباد کالج آف لاء کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے جن کی پروفیشنل فکیلٹی نے طلبہ کو جدید دور کی تعلیم سے آراستہ کرکے ایک مکمل پروفینشل بنا دیا۔ پرنسپل کالج نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔




