طیب گیلانی کی ڈی جی FDAکو ترقی ملنے پر مبارکباد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محمد آصف چوہدری ڈائریکٹر جنرل FDAکو گریڈ 20میں ترقی ملنے پر عالمی کبڈی مبصر طیب گیلانی، چیئرمین چوہدری تنویر تارڑ ، انٹر نیشنل ایمپائر عبدالحکیم نے ان کے آفس میں جاکر مبارکباد دی اورپھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔ اس موقع پر SPمیاں کمال ، انجمن تاجران کے سیکرٹری میاں تنویر ریاض بھی موجود تھے ۔ طیب گیلانی نے بتایا کہ آصف چوہدری کی سپورٹس میں خصوصی طورپر کبڈی کو پروموٹ کرنے میں گراں خدمات رہی ہیں ۔ اس بنا پر ورلڈ کبڈی نے ان کو ورلڈ کا نائب صدر بھی منتخب کیاہے جو بڑے اعزاز کی بات ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں