مکو آنہ (نامہ نگار) عرس مبارک بابا رتہ رتی کبڈی کپ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباد کے مختلف علاقوں سے ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ کے اختتام پر فاتح ٹیم کے کپتان کورانا جاوید اقبال(سابقہ ناظم و چیئرمین یونین کونسل 60)و دیگرنے ٹرافی دی ‘ٹورنامنٹ کے مہمانِ خصوصی رانا معظم عباس خاں(ممبر پنجاب بار کونسل) امیدوار برائے ایم این اے چوہدری مجید وڑائچ نمبردار’میاں افتخار احمد ایڈووکیٹ’رانا ذیشان شفیق ڈائریکٹر الشہباز اسکول’رانا تصوراے ایس آئی’میاں مرتضی امیدوار چیئرمین’میاں الیاس سابقہ چیئرمین’رانا ابرار خاں باری ودیگر معزز سیاسی و سماجی شخصیات اور دوست احباب نے شرکت کرکے تقریب کی رونق بڑھائی۔




