عوام کو بہترین سفری سہولتوں کی فراہمی خوش آئند اقدام (اداریہ)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صرف بڑے شہر ہی نہیں، محفوظ اور ماحول دوست الیکٹروبس پنجاب کے ہر قریہ تک پہنچائیں گے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز سے چھوٹے شہروں اور قصبات تک الیکٹروبسیں پہنچنے سے عوام کو بہتر سفری سہولتیں ملیں گی۔ خانیوال’ خوشاب’ بھکر’ اٹک’ منڈی بہائو الدین اور حافظ آباد کے 13 روٹس پر الیکٹروبسیں چلیں گی۔ خوشاب کیلئے 15′ خانیوال9′ بھکر9′ اٹک9′ منڈی بہائو الدین 9 اور حافظ آباد کیلئے 9جدید بسیں چل پڑیں جو عوام کے لیے خوش آئند ہے اس سے عوام کو آسان سفری سہولیات میسر ہونگی۔ خانیوال میں خانیوال تا جہانیاں اور کبیروالا روٹ پر 9الیکٹرو بس سروس پر مسافروں کا ہجوم ہے۔ ضلع بھکر میں جنرل بس اسٹینڈ بھکر تا دریا خان اور بیل روٹس پر 9 الیکٹرک بسیں رواں دواں ہو چکی ہیں۔ اٹک میں 9 الیکٹروبسیں پی او ایف سنجوال تا حضرو اور حکیم آباد تا اٹک خورد روٹ پر چلنے لگیں ہیں۔ منڈی بہائو الدین میں کٹھیالہ شیخاں تارسول ویلج اور کالج بہائو الدین میں کٹھیالہ شیخان تا رسول ویلج اور کالج چوک تا مانوچک روٹس پر الیکٹروبسیں آ گئیں۔ حافظ آباد میں جناح چوک (انٹرسٹی) اور گھوڑا چوک تا جلال پور بھٹیاں روٹ پر 9 بسیں فنکشنل ہو گئیں۔ جولائی 2026ء کے آخر تک پنجاب کے مزید 14اضلاع میں الیکٹروبس سروس کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا جوکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک اچھا اقدام بھی ہے۔ پنجاب کی عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے۔ چنیوٹ’ لیہ’ اوکاڑہ اور سیالکوٹ میں جولائی کے اختتام تک 10,10 الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی۔ لاہور’ گوجرانوالہ اور ملتان کے لیے 12، 12 جبکہ مری’ گجرات اور شیخوپورہ کے لیے 11، 11 بسیں جولائی میں فنکشنل ہوں گی۔ یہ بسیں لاہور کی عوام کے لیے مریم نواز شریف کی طرف سے ایک تحفہ ہی ہوں گی۔ وہاڑی’ قصور’ لودھراں’ ننکانہ اور نارووال میں بھی جولائی کے آخر تک 11، 11 الیکٹروبسیں پہنچ جائیں گی۔ مزید 488 الیکٹروبسیں اگست 2026ء کے آخر تک پاکستان پہنچ کر مختلف اضلاع میں آپریشنل ہو جائیں گی۔ ماڈرن ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پنجاب کے 18اضلاع میں پہلے ہی 400 الیکٹروبسیں کامیابی سے آپریشنل ہیں۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 1500 جدید الیکٹروبسیں لانے کے تاریخی مشن پر کام تیزی سے جاری ہے۔ پنجاب کے مزید 20 اضلاع کے لیے بھی 212 نئی الیکٹروبسیں پاکستان پہنچ گئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کی ترقی کا بیڑہ اپنے سر لیا ہوا ہے اور پنجاب کی ترقی کیلئے ان کی مثالی جدوجہد لائق تحسین ہے۔ پنجاب کی عوام کی خاطر ان کی آئے روز کی پالیسیاں اس بات کی نشاندہی کر رہی ہیں کہ ان کی ترقی کا وژن قابل تحسین ہے۔ الیکٹروبسوں سے ایک تو عوام کو بہتر اور آسان سفری سہولتیں میسر آئے گی تو دوسری جانب غربت میں پسی ہوئی عوام جو بھاری بھر کرایوں کو برداشت نہیں کر سکتی تھی، الیکٹروبسوں کے چلنے سے بھرپور فائدہ اٹھا سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں