فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی پالیسی میں سفارت کاری ۔ معاشی استحکام، ترقی اور عوام کو بنیاد ی سہولتوں کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے۔ پارٹی قیادت ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نکالنے اور عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن کو بہتر بنانے میں پرعزم ہے۔ معاشی استحکام: مہنگائی پر قابو پانا، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔جاری بیان میں ان کاکہناتھاکہ معاشی ترقی کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے، اس لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ترقیاتی ایجنڈ انفراسٹرکچر کی بحالی، توانائی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات پر توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ این اے 101 میں تعمیرو ترقی سمیت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بھی عملی اقدامات کیے جارہے ہیں-




