عید میلادعقیدت و احترام سے منایا جائیگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد کے صدر حاجی منیر احمد نورانی اور دیگر عہدیداروں نے کہا ہے کہ عید میلاد کو بھرپور جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا جائیگا، تمام عاشقانِ مصطفےٰ، اپنے پیارے آقا مدینے والے مصطفےٰ امام انبیاء کا یوم میلاد پہلے سے بڑھ چڑھ کر مذہبی عقیدت سے منائیںگے۔ گھر گھر محافل میلاد گلی محلوں دکانوں بازاروں کی سجاوٹ سمیت لنگر اور درود و سلام کے گجرے پیش کئے جائیں گے۔ انہوں نے تمام تنظیموں کے رہنمائوں سمیت تاجر رہنمائوں سے کہا کہ اپنے بازاروں اور مارکیٹوں میں محافل میلاد کا اہتمام کرکے سرکار کے لئے اپنی محبت اور عشق کا اظہار کریں۔ انہوں نے کہ ہم سب مسلمانوں پر اللہ رسول کا کرم ہے کہ ہمیں حضور کے امتی ہونے کا شرف حاصل ہوا ہے ہمیں چاہیے کی عید میلاد کو عید سے بڑھ کر منائیں کیونکہ ساری خوشیاں اور عیدیں اس عظیم دن کے صدقہ سے حاصل ہوئیں۔ انہوں نے حلقہ جاتی میلاد کمیٹیوں کے ذمہ داروں سے کہا کہ وہ پہلے سے بڑھ چڑھ کر عید میلا کے انتظامات کریں اور گھر گھر میں محافل میلاد اور دوردوسلام اور جھنڈے لگائیں اور درخت بھی لگائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں