عید میلاد النبیۖ کے روز چوک گھنٹہ گھر میں مرکزی تقریب ہوگی،منیر احمد نورانی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)مرکزی میلا د کمیٹی فیصل آباد کے صدرالحاج منیر احمد نورانی نے کہا ہے کہ عیدمیلاد کے روز چوک گھنٹہ گھر میں مرکزی تقریب منعقد ہوگی جس میں پرچم کشائی اور63پونڈ کا کیک کاٹا جائیگا۔ یہ تقریب 6 ستمبر بروز ہفتہ صبح دس بجے منعقد ہوگی۔اس خوبصورت تقریب میں علماء کرام ، مشائخ عظام، ممبران اسمبلی، ضلعی انتظامیہ اور عمائدین شہر سمیت تاجر تنظیموں کے رہنما شرکت فرمائیں گے۔ انہو ںنے اہل فیصل آباد خصوصاً مرکزی میلاد کمیٹی کے ذمہ داران سے کہا ہے کہ وقت مقررہ پر اپنی حاضری یقینی بنائیں اور اپنے علاقائی جلوس میلاد میں بھرپور عقیدت و احترام سے شامل ہوں۔ میلاد کے جلوس میں باوضو ہوکر سروں کو ڈھانپ کر درود پاک اور نعت خوانی کرتے ہوئے شامل ہوں ۔ کسی قسم کی غیر شرعی حرکات سے اجتناب کریں۔لنگر کی بے حرمتی سے بچیں۔ خواتین کو جلوس میلاد میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں