فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)عید میلاد کو شایان شان طریقے اور عقیدت و احترام سے منایا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار الحاج منیر احمد نورانی صدر مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد نے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ 1500 صدسالہ جشن عید میلاد ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی پہلے سے بڑھ چڑھ کر مذہبی جو ش و خروش سے منایا جائیگا۔ انہوں نے تمام مذہبی ، سیاسی اور تاجر تنظیموں کے رہنمائوں سے کہا کہ وہ آقا کریم ۖ کا عید میلاد بھرپور عقیدت و احترام سے منائیں۔ خوب خوب درود پاک، صدقہ و خیرات ، سجاوٹ، محافل میلاد کا انعقاد کرکے امتی ہونے کا حق ادا کریں۔ اپنے گھروں ، دکانوں، تجارتی مراکز پر لائٹنگ کریں۔ جھنڈے لگائیں ۔ انہوں نے کہا تمام مسلمانوں کی مذہبی اور دینی ذمہ داری ہے کہ وہ حضور سے اپنی محبت ، عشق او ر عقیدت کا اظہار کرکے دونوں جہانوں کی برکتیں اور رحمتیں حاصل کریں اس موقع پر شیخ محمد حسین مجاہد ملک اکبر قادری، شیخ اقبال بلو او ر دیگر حضرات موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد پہلے سے زیادہ عید میلاد پر اہتمام کریں گے اور شہر بھر میں جھنڈے۔ بیززاور خوبصورت چراغاں کا اہتمام سمیت محافل میلاد کا گھر گھر میں انعقاد کیا جائیگا۔




