عید کے ایام میں72ون ویلرز کیخلاف مقدمات درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس کی جانب سے عید ایام کے گزشتہ دو دنوں میں 19سے زائد ون ویلرز اور خطرناک انداز ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا مختلف تھانہ جات میں اندراج کروایا جا چکا ہے جبکہ کم عمری میں ڈرائیونگ، تیز رفتاری زگ زیگ اور خطرناک انداز ڈرائیونگ کرنے والے ایک ہزار کے لگ بھگ افراد کے خلاف ٹریفک چالان اور گاڑیوں کی بندیاں عمل میں لائی جا چکی ہیں سڑکوں پر اپنی اور دوسروں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے منچلوں اور ون ویلرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا تسلسل جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے اب تک خطرناک انداز ڈرائیونگ کے حوالے سے کی جانے والی کاروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس کے جوان عید ایام میں تمام سڑکوں پر موجود ہیں شہریوں کے سڑکوں پر محفوظ سفر کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں