ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا نے اپنی اہلیہ سونیتا آہوجا کے اپنے بارے میں شوگر ڈیڈی والے طنزیہ تبصرے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کردیا اور کہا کہ وہ اپنی حد میں رہیں۔ واضح رہے کہ 63 سالہ گووندا حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر ایک نوجوان اداکارہ کے ساتھ نظر آئے، جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر انکے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ وہ لڑکی ان کی گرل فرینڈ ہیں۔ گووندا کی اہلیہ سونیتا آہوجا نے اس ویڈیو پر اپنے دوٹوک ردعمل میں گووندا کو شوگر ڈیڈی قرار دیا۔ بعدازاں گووندا نے ایک پاپارازی سے گفتگو کرتے ہوئے سونیتا کے تبصروں پر تنقید کی ۔




