میرا احترام خواتین اور مردوں دونوں کیلئے ہے’ زین حامد

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان کے شوہر زین حامد نے طلاق کی تصدیق کردی ہے۔اداکارہ نمرہ خان اور زین حامد کے درمیان علیحدگی کی خبریں اس وقت سامنے آنا شروع ہوئیں جب اداکارہ اور ان کے شوہر کی جانب سے مبہم پوسٹ شیئر کی گئیں۔ساتھی فنکاروں نے بھی نمرہ خان کی حمایت کرتے ہوئے ان کے شوہر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔تاہم اب اداکارہ نے شوہر زین حامد نے سوشل میڈیا پوسٹ میں نمرہ خان سے طلاق کی تصدیق کردی ہے۔زین حامد نے لکھا کہ میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ میں نے ذاتی اختلافات اور ترجیحات کی بنیاد پر 17 جولائی کو نمرہ خان کو طلاق دے دی ہے۔انہوں نے لکھا کہ میرا کسی پر بھی الزام عائد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور نہ ہی ہے۔ میری ایک پوسٹ بالآخر سکون ملا، جان چھوٹی، غیر ضروری توجہ حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹس، اسٹیٹس اپڈیٹس کے جواب میں تھی۔اداکارہ کے سابق شوہر نے لکھا کہ میرا احترام خواتین اور مردوں دونوں کے لیے ہے، یہ دونوں کے لیے یکساں ہے۔ جہاں تک طلاق کا تعلق ہے، اس کی تنسیخ کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے اور اب وکلا اس قانونی عمل کو دیکھیں گے۔زین حامد نے کہا کہ میں نمرہ کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ خوش اسلوبی سے ہونے والی علیحدگی ہے جو ایک مرد اور ایک خاتون دونوں کے لیے یکساں طور پر مشکل ہے۔واضح رہے کہ نمرہ خان نے برطانوی نژاد پائلٹ زین حامد سے جون 2026 میں شادی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں