غیر ملکی شپنگ کمپنیوں کیلئے ٹیکس ریٹرن

اسلام آباد (بیوروچیف) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر ملکی شپنگ کمپنیوں کے لیے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا نیا آن لائن نظام متعارف کرا دیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ٹیکس ریٹرنز اب آئرس (IRIS) سسٹم کے ذریعے آن لائن جمع کرائے جائیں گے، جبکہ جہاز سے متعلق معلومات پاکستان سنگل ونڈو کے ذریعے خودکار طور پر آئرس سسٹم میں منتقل ہوں گی، جس سے شپنگ ایجنٹس کو دستی کاغذی کارروائی سے نجات ملے گی۔نئے نظام کے تحت جہاز کا نام، آمد و روانگی کا وقت، ایجنٹ کا این ٹی این، کرایے اور دیگر آمدن کی مکمل تفصیلات فراہم کرنا لازمی ہوگا۔ ٹیکس کا چالان بھی آن لائن تیار ہوگا اور رقم جمع ہونے کے بعد ہی ریٹرن مکمل تصور کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر ریٹرن جمع کرانے کے لیے مزید وقت درکار ہو تو جہاز کی روانگی سے قبل درخواست دینا ہوگی۔ایف بی آر نے سات دن میں رائے مانگ لی .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں