فیصل آباد میں بارش سے موسم خوشگوار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش کی پیشگی اطلاع پر محکمہ واسا کا آپریشنز سٹاف متحرک رہا۔ ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ بارش مدینہ ٹائون کے علاقہ میں 17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ گلفشاں کالونی میں 15′ ڈوگر بستی میں 13′ غلام محمدآباد میں 12′ جیل روڈ پر 9 اور گلستان کالونی میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا کی ہدایت پر آپریشنل سٹاف نے تمام ڈسپوزل اسٹیشن کو فل کیپسٹی سے چلایا اور مین شاہراہوں کو بارشی پانی سے کلیئر کر دیا گیا جبکہ نشیبی علاقوں میں بارشی پانی کے انخلاء کیلئے مشینری متحرک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں