اسلام آباد (عظیم صدیقی) پختونخوا میں بغیر سرجری کے علاج کامیاب’ گورنر راج کے نفاذ کے بغیر بیوروکریسی اور انتظامیہ اپنی ہی حکومت کے خلاف صف بستہ ہو گئی۔ گورنر راج کے احکامات پر مکمل عملدرآمد ہو رہا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت والے صوبے میں ہی اس وقت متحرک کارکنوں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ سے پروٹوکول واپس لے گیا ہے اسی وجہ سے منگل کی رات پشاور آنے والا لانگ مارچ ”خیبر” کی طرف موڑدیا گیا۔ صورتحال وفاقی گورنر کے کنٹرول میں ہے۔ صوبائی اسمبلی کا اجلاس 12 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اسمبلی اجلاس طلبی بھی گورنر راج کے نفاذ میں حائل ہے کیونکہ ابھی اجلاس ریکوزٹ ہونے پر اسمبلی تحلیل یا معطل نہیں ہو سکتی۔ مشترکہ دوست معطل ہونے والے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں کوئی پیشگوئی نہیں ہو سکتی۔




