فلم انڈسٹری کو نئے چہروں کی ضرورت ہے’ صائمہ نور

لاہور(شوبز نیوز) فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ صائمہ نور نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے نئے چہروں کی ضرورت ہے ہمارے ہاں بڑا اچھا ٹیلنٹ موجو د ہے صرف ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے پاکستان فلم انڈسٹری کو دوبارہ عروج پر لے کر جانا ہے تو ہمیں نیک نیتی،بھرپو رجذبے اور لگن سے کا م کرنا ہوگا۔ اداکارہ نے کہا ہے کہ اگرعزم کر لیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ لازوال فلمیں تخلیق نہ کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا سکرپٹ کسی بھی فلم کی کامیابی کی بنیاد ہے لیکن آج کل اس پر وہ توجہ نہیں دی جارہی جس کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں