ممبئی (شوبز نیوز) معروف بھارتی اداکارہ زینت امان نے اپنے دوسرے شوہر مظہر خان سے شادی کے تلخ تجربات بیان کردیے۔74 سالہ اداکارہ نے 1985 میں سنگاپور میں مظہر خان سے شادی کی تھی، ان کے مظہر خان سے 2 بیٹے، اذان اور زہان ہیں، دونوں نے تقریبا 12 سال ساتھ زندگی گزاری، انہوں نے مظہر خان سے باضابطہ طور پر طلاق تو نہیں لی، لیکن 1998 میں مظہر خان کے انتقال سے قبل وہ انہیں چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔ایک حالیہ گفتگو کے دوران زینت امان نے اپنی ازدواجی زندگی اور اس دوران پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کیا۔زینت امان نے کہا کہ کامیابی انسان کو اعتماد سکھا سکتی ہے، لیکن دل ٹوٹنے کا تجربہ اپنی حدود متعین کرنا سکھاتا ہے۔ ان کے مطابق صرف محبت ملنا کافی نہیں، اگر عزت نہ ملے تو رشتہ برقرار رکھنا ضروری نہیں۔اداکارہ نے کہا کہ بعض اوقات کسی رشتے سے الگ ہونا خود سے اور ان لوگوں سے محبت کا اظہار ہوتا ہے




