گلوکاری کا فن نسلوں تک زندہ رہتا ہے’ ملکہ نور

لاہور( شوبز نیوز) گلوکار ملکہ نور نے کہا ہے کہ موسیقی محض آواز کا نام نہیں بلکہ یہ دل کے جذبات کو سروں میں ڈھالنے کا فن ہے، اسی لئے حقیقی گلوکار وہی ہوتا ہے جو اپنے احساسات کو آواز کے ذریعے سامعین کے دلوں تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ ایک انٹر ویو میںانہوں نے کہا کہ گلوکار اتفاقیہ نہیں بنتا بلکہ وہ پیدائشی طور پر اس صلاحیت کے ساتھ دنیا میں آتا ہے جبکہ وقت کے ساتھ ساتھ اس کا فن نکھرتا اور صلاحیتیں سامنے آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈم نور جہاں، ریشماں اور استاد نصرت فتح علی خان جیسے عظیم فنکاروں نے اپنی پوری زندگی موسیقی کے فن کے لئے وقف کردی اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ ان عظیم گلوکاروں نے ثابت کیا کہ گلوکاری ایک ایسا فن ہے جو نسلوں تک زندہ رہتا ہے۔ ملکہ نور نے کہا کہ میں موسیقی کو دل کی آواز سمجھتی ہوں اور اپنی ذات کے لئے نہیں گاتی بلکہ اپنے پرستاروں کی خوشی اور محبت کے لئے پرفارم کرتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں