لاہور(شوبز نیوز) اداکارہ و فلم پروڈیوسر حریم فاروق نے ٹی وی اسکرین سے دوری بارے کہا کہ وہ نہیں کروں گی جو سب لوگ کررہے ہیں میں اپنا راستہ خود بنانا چاہتی ہوں۔ حریم فاروق سے ان کے ایک حالیہ انٹرویو میں ان کی ٹیلی ویژن اسکرین پر کم کم نظر آنے کی وجہ پوچھی گئی جس پر اداکارہ کا کہنا تھاکہ وہ کامیابی کے اسی فارمولے کو نہیں اپنانا چاہتی تھیں جس پر انڈسٹری کے سبھی لوگ عمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنا راستہ خود بنانا چاہتی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مختلف کردار کرنا چاہتی تھیں اور وہ ایسے کردار کریں گی جوکہ ان کی اداکارانہ صلاحیتوں کو چیلنج کریں۔




