چندرچوڑ سنگھ نے رشتے داروں کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

ممبئی (شوبز نیوز) بولی وڈ اداکار چندرچوڑ سنگھ نے دادا کی مبینہ جعلی وصیت پر رشتے داروں کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروا دیا۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق چندرچوڑ سنگھ نے خاندانی جائیداد کے تنازع میں پھوپھی گایتری دیوی، دو چچازاد بھائیوں اور چار دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔ اداکار کا الزام ہے کہ ان کے دادا کی وصیت میں جعل سازی کی گئی اور اس جالی دستاویز کا استعمال کر کے ان کے مرحوم والد بلدیو سنگھ کو خاندانی وراثت میں ان کے حق سے محروم کیا گیا۔معاملہ علی گڑھ اور اس کے گردونواح میں موجود آبائی جائیداد اور 1997 کی ایک مبینہ دستاویز سے متعلق ہے۔ چندرچوڑ سنگھ کے الزامات سنگین ہیں تاہم ابھی ان کا ثابت ہونا باقی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔اداکار کی شکایت کے مطابق ان کے دادا ٹھاکر ہریندر پال سنگھ 1997 میں شدید علیل تھے اور مبینہ طور پر قانونی دستاویزات پر دستخط کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھے، اس دوران متنازع وصیت پر ان کے دادا کے جعلی دستخط کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں