زیورخ (سپورٹس نیوز) فیفا نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ2025کے کلب ورلڈ کپ کے لیے انعامی رقم کا مجموعی پول ایک ارب ڈالر ہوگا، جبکہ ٹورنامنٹ کا فاتح125ملین ڈالر کی خطیر رقم حاصل کریگا۔ یہ رقم گزشتہ مردوں اور خواتین کے ورلڈ کپ کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے2022ء میں قطر میں منعقدہ مردوں کے ورلڈ کپ کے لیے مجموعی انعامی رقم 440 ملین ڈالر تھی۔




