روزاریو (سپورٹس نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ارجنٹینا کی فٹبال ٹیم کی قیادت کرنے والے لیونل میسی کی فائنل میچ میں شکست کے بعد پہلی جھلک وائرل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق مایہ ناز فٹبالر لیونل میسی اپنے آبائی شہر روزاریو کے قریب فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں، انہوں نے انتونیو ڈی جیاکومو اسٹیڈیم میں لیونز ایف سی اور سینٹرل قرطبہ کے درمیان پریمیرا سی لیگ کا میچ دیکھا، جو ان کی پہلی عوامی جھلک تھی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق توجہ سے بچنے کی کوشش میں انہوں نے کالے رنگ کی ہوڈی پہن رکھی تھی، تاہم مداحوں نے فٹبال آئیکن کو فورا پہچان لیا۔ ٹیلی ویژن کے کیمروں اور مداحوں نے انہیں گول کے پیچھے ایک بالکونی سے میچ دیکھتے ہوئے کیپچر کیا۔ میچ کے دوران بچے اور مداح ان کا نام پکارتے رہے۔




