قائداعظم کا یوم وفات11ستمبر کو عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

سرگودھا (بیورو چیف) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 77واں یوم وفات 11 ستمبر کو نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا اس دن کی مناسبت سے سرگودھا سمیت ملک بھر میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے زیر اہتمام تقاریب’ سیمینار’ کانفرنس اور پروگرامز کا انعقاد کیا جائیگا تمام مساجد میں نماز فجر کے بعد قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جائیگی اس سلسلہ میں محکمہ اوقاف نے اپنے زیر انتظام چلنے والی تمام مساجد کے علماء کرام سے کہا ہے کہ وہ وفات قائد اعظم پر قرآن خوانی کا انتظام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں