لائیو سٹاک کی متاثر ہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں جاری

سرگودہا (بیورو چیف) محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے کوٹمومن کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ ضلع بھر میں تین فعال فلڈ ریلیف کیمپ لکسیاں(طالب والا)، حلال پور اور مڈھ رنجھا میں قائم ہیں، جہاں متاثرہ کسانوں اور مویشیوں کی فوری مدد کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر عارف سلطان کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک کی 7 موبائل ویٹنری ڈسپنسریاں اور 112 اہلکار دن رات متاثرہ کسانوں کو دہلیز پر سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں