کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کے معروف اداکار سہیل سمیر نے خود کو انڈر ریٹڈ کہے جانے، معیاری کرداروں کی کمی اور شوبز میں کامیابی کے لیے قسمت پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل سمیر نے کہا کہ لوگ اکثر مجھے انڈر ریٹڈ اداکار قرار دیتے ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ میں اپنے کیریئر میں اس مقام تک نہیں پہنچ سکا جس کی میں نے کبھی خواہش کی تھی، تاہم میں اس بات پر شکر گزار ہوں کہ میرے ساتھ کیریئر شروع کرنے والے کئی فنکار آج اسکرین سے غائب ہو چکے ہیں، جبکہ میں اب بھی کام کر رہا ہوں۔اداکار نے کہا کہ ایک اداکار کے لیے وقت کے ساتھ خود کو بدلنا اور نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے




