لیگی قائدین اور ورکرز میں رابطے کا فقدان ہے،چوہدری عمران شیر علی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ‘ سابق ایم این اے چوہدر ی شیرعلی کے فرزند ارجمند چوہدری عمران شیرعلی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن)سی سی 81 کے رہنما چیئرمین خاکی گروپ ماسٹر جمیل کی رہائش گاہ کچی آبادی صدیقیہ ملز پر پہنچے جو ان دنوں علیل ہیں ان کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا’ اس موقع پر سی سی 81 سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگی رہنما اور ورکر میاں نوید’ سابق چیئرمین محمد رمضان بائو جٹ’ میاں مزمل جمیل’ میاں اظہر جمیل’ میاں مظہر جمیل’ میاں مدثر جمیل ‘ چوہدری خالد گجر’ طارق علی خان کے علاوہ کوارڈی نیٹر این اے 102 میاں فرقان اور پی اے ٹو چوہدری عابد شیرعلی ڈاکٹر آصف بھی موجود تھے’ اس موقع پر چوہدری عمران شیرعلی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لیگی قائدین اور ورکر میں رابطے کا فقدان ہے’ میری کوشش ہے کہ میں ان رابطوں کو دوبارہ فعال کروں اور لیگی ورکروں کے پاس جا کر ان کے مسائل سنوں’ آج اللہ کے فضل و کرم سے وفاق اور پنجاب میں ہماری حکومتیں ہیں’ میری اولین ترجیح ہے کہ لیگی ورکروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے میں اپنا کردار ادا کروں’ عوامی مسائل حل کرنے میرے خاندان کا طرہ امتیاز رہا ہے’ انشاء اللہ ورکروں سے ہمارا تعلق اور زیادہ پختہ ہو گا اور ورکروں کے مسائل حل ہوں گے’ اس موقع پر چوہدری عمران شیرعلی نے کہا کہ کچی آبادی صدیقیہ ملز کے رہائشیوں کومالکانہ حقوق دلوانے کیلئے بھرپور کوشش کروں گا’ اس موقع پر میزبان چیئرمین خاکی گروپ ماسٹر جمیل ‘ میاں نوید اور دیگر رہائشیوں نے چوہدری عمران شیرعلی کی آمد اور سی سی 81 کے لوگوں کے مسائل سننے اور ان حل کروانے کی یقین دہانی کروانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور توقع کا اظہار کیا کہ آپ آئندہ بھی سی سی 81 کچی آبادی صدیقیہ ملز کا وزٹ کرتے رہیں گے اور ہمارے رابطے میں رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں