ماموں کانجن کے گاؤں507گ ب کی اضافی آبادی کا نکاسی آب بند

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن ،507گ ب کی اضافی آبادی میں نکاسی آب مکمل بند ،علاقہ میکن ذلیل و خوار علاقہ مکینوں نیاعلی حکام بالا سے فوری نوٹس کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن کے نواحی گاوں 507گ ب کی اضافی آباد کا نکاسی آب کا پانی مکمل طور پر بند ہوگیا سیوریج اور نالیوں کا پانی نکاسی آب نہ ہونے سے بازاروں میں ہی گردش کرنے لگا جس کی وجہ سے علاقہ مکین بیماریوں میں متبلا ہونے لگے ابھرتے ہوئے سیوریج کے پانی سے علاقہ مکین کو پیدل چلنے میں بھی دشواری کا سامنا سیوریج اور نالیوں کا پانی مکانوں کی بنیادوں میں بھی داخل ہونے لگا اہل دیہہ کے لوگوں نے نکاسی آب کے کھا ل کو جگہ جگہ سے بند کر رکھا ہیمگر انتظامیہ مکمل طور پر بے بس نظر آرہی ہے وزیر اعلی پنجاب کے صاف سھترا پنجاب کے کیوژن کی کھلم کھلا دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں