کراچی(بیوروچیف) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست کے مہینے میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 3ارب 10کروڑ امریکی ڈالر ترسیلات زر بھیجیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اگست 2025 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 3.1ا ر ب امریکی ڈالر کی آمد ہوئی، نمو کے لحاظ سے ترسیلاتِ زر میں سال بسال بنیادوں پر 6.6فیصد ا ضا فہ ہوا۔ اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر مالی سال 26 کے پہلے دو ماہ کے دوران 6ارب 40کروڑ امریکی ڈالر موصول ہوئے جو گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملنے والی 5ارب 90کروڑ ڈالر ترسیلات سے 7 فیصد زیادہ ہیں۔




