فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)آج پھر 4مبینہ پولیس مقابلوں میں ریکارڈ یافتہ دو ڈاکو اور منشیات فروش ہلاک، جبکہ دو ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار ہو گئے، پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے شعبہ مارچری اور زخمیوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ان کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ رضا آباد سفیان بٹر اپنی ٹیم کے ہمراہ تلیانوالہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوںنے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ، مقابلہ کی اطلاع ملتے ہی دیگر تھانوں کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، فائرنگ کا تبادلہ رکنے پر پولیس پارٹی نے سرچ آپریشن کیا تو دو ڈاکو زخمی حالت میں پڑے تھے جس کی شناخت نوید ولد فقیر حسین اور شاہ زیب ولد فیض سکنہ لاہورکے ناموںسے ہوئی ، جنہیں ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ جو ریکارڈ یافتہ نکلے ، مرنے والے ڈاکو نوید104اور شاہ زیب 47وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ایس ایچ او سمن آباد نے منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے عزیز ٹائون میں ریڈ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے منشیات فروخت شہباز غفور ولد عبدالغفور سکنہ جھنڈا سنگھ والا انجام کو پہنچ گیا،جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہو گئے، پیپلز کالونی پولیس کیساتھ مبینہ مقابلہ میںفیصل ولد سرور اور ملت ٹائون پولیس کے ساتھ مقابلہ میں علی حسن ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی حالت میں پکڑے گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔




