متاثرین سیلاب کی مدد کرنا ہم سب پر لازم ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم ازاد کشمیر محمد ریاض چوہدری نے کہا کہ ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے سیلابی تبا ہ کاریوں نے ہمارے بے بس کسانوں، کاشتکاروں اور دیہا ت میں بسنے والے افراد کو بری طرح متاثر کیا ہے متاثرین سیلاب کی مشکل کی گھڑی میں رہنمائی کرنا اور ان کی مالی امداد کرنا ہم سب پر لازم ہے یہ ہمارے لئے قومی اور دینی فریضہ بھی ہے اللہ تعالی پاکستان پر رحم فرمائے آمین ۔تمام ارباب اختیار ملکی سیاسی قوتوں اور اپوزیشن کو قومی و عوامی مفاد میں سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا سیلاب کی آڑ میں عوام کے لئے بے لگام مہنگائی معاشی بحران اور یوٹیلٹیز بلز وبال جان بنے ہوئے ہیں درپیش عوامی مشکلات کاپیپلز پارٹی کو مکمل ادراک ہے ہماری اعلی قیادت ایوان کے اندر اور میڈیا میں عوامی مسائل کو اجاگر کر رہی ہے درپیش مسائل کے حل کے لیے کوشا ں بھی ہے۔ پیپلز پارٹی نظریاتی ورکروں کی عوامی جماعت ہے نظریاتی جیالے ہمارا قیمتی اثاثہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد ریاض چوہدری نے اپنی رہائش گاہ اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کی جانب سے چیف کمشنر پاکستان بوائز سکاوئٹس کا عہدہ سمبھالنے پر گلدستہ پیش کرنے کے بعد مبارک با دی کے دوران ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں