محکمہ ایکسائز نے شہریوںپر ٹیکسوں کا بھاری بوجھ ڈال دیا

لاہور (بیوروچیف) محکمہ ایکسائز نے لاہور یوں پر بھاری مالی بوجھ ڈال دیا ہے جسکے تحت ایکسائز سے متعلقہ مجموعی ٹیکسوں کا 48فیصد صرف لاہور ریجن سے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق، پراپرٹی ٹیکس، موٹر وہیکل ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 73ارب روپے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے، جس میں سے 36ارب روپے صرف لاہور ریجن سے اکٹھے کیے جائیں گے۔لاہور ریجن میں موٹر وہیکل برانچ کو ساڑھے 18 ارب روپے کا ہدف دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں