مصطفی زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کیلئے میوزک بنائیں گے

لاہور (شوبز نیوز) بین الاقوامی گلوکار مصطفی زاہد پہلی بار کسی پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے ۔مصطفی زاہد نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ممالک میں فلموں کے گانے گائے اور میوزک دیا ، مجھے اس سے پہلے کئی بار پاکستانی فلموں کے لئے میوزک دینے کے لئے کہا گیا ، میں چاہتا تو کرسکتا تھا لیکن میں نے سوچا کہ کہانی کے شروع سے اس سے وابستہ رہوں ، مجھ سے اعجاز شاہد نے رابطہ کیا اور ون لائن سنائی جو ایک مکمل لو اسٹوری ہے ،مجھے پاکستان آکر کنسرٹ کرنے میں ہمیشہ خوشی ہوئی ہے۔ مصطفی زاہد نے کہاکہ پہلی بار پاکستانی فلم کررہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں