معروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر قانون کی زد میں آ گئے

لاہور (شوبز نیوز) معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق مقدمہ خاتون عائشہ شرافت نے صوبائی دارالحکومت کے تھانے نواب ٹائون میں درج کرایا ہے جس میں رجب بٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔تھانہ نواب ٹائون میں درج ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ عائشہ شرافت نے بتایا کہ وہ 25 جولائی کو مقامی نجی کیفے میں دوستوں کے ہمراہ کھانہ کھانیگئی تھی وہاں2 لڑکوں اور 2 لڑکیوں نے اس کی دوست سے بدتمیزی شروع کر دی۔مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ اس دوران ملزموں نے تھپڑ مارے اور پستول نکال لیے، میر شفیع نامی ایک ملزم نیاس موقع پر فائرنگ بھی کی۔دوسری جانب خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ حملہ رجب بٹ نے کروایا ہے۔ پولیس نیمقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں