لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی پیغام، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیری بہن بھائیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر کے غیور بہن بھائیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی لوح تقدیر پر ثبت ہو چکی ہے، پانچ اگست 2019سے بھارتی مظالم میں بے محابا اضافے کے باوجود کشمیریوں کا حوصلہ اور ہمت قابل تحسین ہے، کشمیر فیصلہ کرے گا ہم ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ عالمی ضمیر پر سوال ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظاہرین پر عالمی برادری کی بے حسی اور مجرمانہ خاموشی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔ کشمیری بہن بھائیوں پرآزادی کا سورج طلوع جلد ہوگا۔ برصغیر میں مستقل امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ ہزاروں کشمیری شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ بھارت ظلم کرکے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبانے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔ کشمیر ہر پاکستانی کے دل میں دھڑک رہا ہے۔ بھارت کے ظلم و ستم کی وجہ سے کشمیری ایک دہائی سیلاک ڈان کی زندگی گزار رہے ہیں۔ کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر مستقل بے حسی عالمی ضمیر کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ بھارت کا ظلم وقتی ہے لیکن کشمیر کی آزادی مقدر ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ناقابل قبول ہے۔ دنیا کوکشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر توجہ دینے کی سخت ضرورت ہے۔ بھارت کا قبضہ غیر قانونی، غیر اخلاقی اور غیر انسانی ہے۔ کشمیر کی سیاہ رات کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔ دنیا پر کھل چکاہے مسئلہ کشمیر بھارت کا داخلی معاملہ نہیں بلکہ انسانی المیہ بن چکا ہے۔ خطے کے ڈیڑھ ارب سے زیادہ لوگ امن اور خوشحالی کی سحر دیکھنے کے مستحق ہیں۔




