جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ صدر عمران ملک نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں نامزد 5سال سے مطلوب اشتہار ی ملزم کو انٹرپول کے ذریعے دبئی سے ڈی پورٹ کروا کر ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا ہے، تفصیلات کے آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر ایس پی ٹائون اختر وینس کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر عمران ملک نے ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں نامزد اشتہاری ملزم نوید اسحاق ساکن 118 گ ب کو انٹرپول کے ذریعے دبئی سے ڈی پورٹ کروا کر ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا ہے پولیس کے مطابق 5 سال قبل اشتہاری ملزم نوید اسحاق نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کلہاڑیوں کے وار کرکے دیہہ ہذا ہی کے رہائشی ساجد کو قتل کر دیا تھا اور قتل کے بعد دبئی فرار ہو گیا تھا پولیس نے مقتول کے بھائی علی رضا کی مدعیت میں 2 نامزد اور 3 کس نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں کے قاتل کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہے مقدمہ میں نامزد گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی انٹرپول کے ذریعے دبئی سے ڈی پورٹ کروا کر 5 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے ایس ایچ او تھانہ صدر عمران ملک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔




