ملکی بحرانوں کے خاتمے کیلئے سیاسی قیادتوں کو اپنی انا ترک کرنا ہوگی،سکندر اعظم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈررانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدری حبیب الرحمن گل’ جنرل سیکرٹری محمد علی نے کہا ہے کہ مہنگائی’ بے روزگاری’ بجلی’ ٹیکس اور آئی پی پیز کا عذاب ملک و ملت کے لیے ناقابل برداشت ہو گیا ہے’ قومی اور سیاسی بحرانوں کے خاتمہ کے لیے ملک کی تمام سیاسی قیادت کو اپنی انا ترک کرنا ہوگی ورنہ مفادات کے تحفظ کی سیاست سب کو رسوا کردے گی’ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایشن کے اجلاس کے شرکاء سے کیا’ اجلاس میں چیئرمین رانا فخر حیات خاں’ سرپرست اعلیٰ چوہدری امانت علی’ سینئر وائس چیئرمین چوہدری مقصود احمد جٹ’ وائس چیئرمین چوہدری عاصم حبیب سمرائ’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد’ سینئر نائب صدر چوہدری شوکت جٹ’ نائب صدور میاں نذاکت علی’ خرم شہزاد’ چوہدری امتیاز علی کمبوہ’ رانا ادریس’ رانا طاہر محمود خاں’ ملک سیف الرحمن’ ملک اعجاز احمد’ رانا طارق عزیز’ چوہدری یعقوب گجر’ رانا سعید’ محمد علی ڈوگر’ چوہدری اویس اقبال نے شرکت کی’ مقررین نے کہا کہ عوام کے بڑھتے مسائل ‘ تکالیف اور پریشانیوں کے بعد واضح ہو چکا ہے کہ حکومتیںاپنی کارکردگی کے حوالہ سے مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں ‘انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے نرخ فوری طور پر کم کیے جائیں،ٹیکس نظام کو سہل اور شفاف بنایا جائے تاکہ تاجر آسانی سے کاروبار جاری رکھ سکیں،ہر مارکیٹ کے حجم کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لیے ریلیف پیکیج دیا جائے’ چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجر معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں لیکن آج یہ طبقہ خود شدید مشکلات سے دوچار ہے ،صنعتکاروں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرح چھوٹے تاجروں کو بھی ریلیف دینے کیلئے اسکیمیں دی جائیں’ انہوں نے زور دیا کہ حکومت فوری طور پر معاشی روڈمیپ پیش کرے، معیشت میں حصہ ڈالنے والے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے اور کاروباری ماحول سازگار بنانے کے لیے عملی اقدامات کئے جائیںکیونکہ معیشت کے استحکام کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا’ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے شارٹ ٹرم سکیمیں دے جس سے چھوٹے تاجروں اور عوام الناس کو ریلیف مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں