گوجرہ(نامہ نگار)پولیس نے مختلف جگہوں سے چھاپے مار کر دو افرادکو قابو کر کے منشیات برآمد کر لی۔معلوم ہواہے کہ پولیس نے دوران گشت مخبر ہونے پر چک نمبر422ج ب کے قریب سے غلام عباس کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے20لیٹرشراب جبکہ چک نمبر345ج ب کے قریب سے محمد قدیر کوچھاپہ مار کرقابوکرلیا اور اس کے قبضہ سے1080گرام چرس برآمد کر لی اورتھانہ صدر ونواں لاہور پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔




