کراچی (شوبز نیوز) اداکار ومیک اپ آرٹسٹ وقار حسین نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل قدوسی صاحب کی بیوہ کے بعد مجھے نئے اور مختلف کرداروں کی پیشکش ہی نہیں کی گئی۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وقار حسین نے کہا کہ ڈرامہ سیریل قدوسی صاحب کی بیوہ کے بعد انڈسٹری میں یہ تاثر قائم ہو گیا تھا کہ میں کسی مختلف نوعیت کا کردار ادا نہیں کر سکتا، حالانکہ میں کسی منفرد اور چیلنجنگ کردار کا منتظر تھا۔وقار حسین نے کہا کہ موجودہ دور میں میک اپ آرٹسٹس کو پروڈیوسرز اور بعض ستاروں کی جانب سے ہتک آمیز رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی بڑے اداکار اپنے ذاتی میک اپ آرٹسٹ کو سیٹ پر ساتھ لاتے ہیں جس کے باعث سینئر فنکاروں کو ملنے والی پیشکشیں بعض اوقات غیر منطقی محسوس ہوتی ہیں۔




