چنیوٹ(نامہ نگار)لاہور روڈ پر را باغ کے قریب ایک روڈ ٹریفک حادثے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے ایک کار بے قابو ہو گئی، جو پہلے سڑک کنارے خالی کھڑے رکشے اور پھر ایک درخت سے جا ٹکرائی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر رسپانس کیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار دو افراد زخمی ہوئے، جن کی شناخت 18 سالہ طاہرہ زوجہ مہتاب اور 52 سالہ شرافت ولد علی محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔




