مکوآنہ میں اتائی ڈاکٹرز کے غیر قانونی کلینک سیل

مکوآنہ (نامہ نگار) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صومیہ جمیل نے اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈان مزید تیز کرتے ہوئے مکوانہ میں کارروائیاں کیں، جسکے دوران غیر قانونی کلینک سیل کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر صومیہ جمیل نے عوامی شکایات موصول ہونے پر مکوانہ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جہاں غیر تربیت یافتہ افراد انسانی جانوں سے کھیلتے ہوئے غیر قانونی طور پر علاج معالجہ کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران کفائت اللہ اوریاسرپیاکے کلینکس کو سیل کر دیا گیا جبکہ بھاری مقدار میں ایلوپیتھک ادویات قبضے میں لے کر چالان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور بھجوا دیا گیااس موقع پر ڈاکٹر صومیہ جمیل کا کہنا تھا کہ اتائیت انسانی زندگیوں کے لیے سنگین خطرہ ہے اور کسی کو بھی غیر قانونی طور پر علاج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کیمستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں