نئے عہدیداران پاکستان عوامی تحریک کو فعال بنانے میں کردار ادا کرینگے،میاں کاشف محمود

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے انتخابی اجلاس میں محمد یعقو ب قادری کوضلعی صدر،خلیل الرحمن بھٹہ جنرل سیکرٹری،محمدفاروق انصاری نائب صدر،نعلین مصطفی سندھو آرگنائزر منتخب کرلیا گیا۔انتخابات کی نگرانی ڈویژنل صدررانارب نوازانجم،جنرل سیکرٹری راناغضنفرعلی نے کی۔پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں کاشف محمودنے خصوصی شرکت کی۔اس موقع TMQکے ڈویژنل ناظم میاں سہیل مقصود،خالدمحمودرندھاوا،محمدانورانجم،زاہداقبال طاہر،شاہدسلیم،مرزاعبدالرزاق،میاں امجدقادری،غلام مصطفی ڈوگر،غلام محمدقادری،منظورحسین رحمانی،محمدادریس امبرسریا،علی رضاقادری،عمران مبارک،عمرمصطفوی،غلام مصطفی چوہدری،شیخ محمدامین،ڈاکٹرشہزادعامرفیصل آبادکے تمام فورمزکے ضلعی،صوبائی حلقہ کے صدر،جنرل سیکرٹری بھی موجودتھے۔میاں کاشف محمودنے نئے عہدیداران کو ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارکباددیتے ہوئے اس امیدکااظہارکیاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلاتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کومزیدفعال اورمنظم بنانے میں کرداراداکریں گے۔انہوں نے کہاکہ آج ملک میں دو طرح کے قوانین نظر آتے ہیں ،ایک اشرافیہ کیلئے اور ایک عام آدمی کیلئے دراصل یہ کرپٹ نظام کا شاخسانہ ہے۔طبقاتی تقسیم کے زریعے عوام کا استحصال کرنے والے فرسودہ نظام کو تبدیل کرنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو اقتدار کیلئے نہیں بلکہ عوام کی خوشحالی ،آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک پاکستان کی پسماندہ اور غریب آبادی کی نمائندہ اور محبوب جماعت ہے ۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پاکستان کی غریب اور مڈل کلاس کی بہتری کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں وقف کیں اور ہر موقع پر ان کی آواز بنے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں