نارووال (نامہ نگار)نالہ ڈیک میں نہاتے ہوئے ڈوب کر دو نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ پسرور روڈ پر قلعہ احمد آباد پل کے قریب نالہ ڈیک میں مبینہ طور پر نہاتے ہوئے دو نوجوان گہرے پانی میں ڈوب گئے،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آدھے گھنٹہ کے سرچ آپریشن کے بعد دونوں نوجوانوں کی لاشیں نالہ ڈیک سے باہر نکال لیں۔ڈوبنے والوں میں قلعہ احمد آباد کا رہائشی 17سالہ محمد عثمان اور کالا پہاڑ کا 18سالہ عاصم شامل ہیں۔




