کمالیہ(نامہ نگار)نامعلو م ملزمان مویشی چوری کرکے فرار مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں محمد بیر دین نے تھانہ رجانہ میں درخواست دی کہ چک 360گ ب نامعلوم ملزمان نے گھر کے باہر بندھی ہوئی بکریاں مالیت 1لاکھ 30ہزار روپے چوری کرلی۔دوسرے واقعہ میں محمد اجمل نے تھانہ رجانہ میں درخواست دی کہ نامعلو م ملزمان نے چک 291گ ب احاطہ مویشیاں سے اسکی بکری مالیت 80ہزار روپے چوری کرلی جس پر دونوں نامعلوم ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج ہوا۔




