ناکارہ نظام کو کارآمد بنانے کی ضرورت ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ ناکارہ نظام کوکارآمد بنانے کی ضرورت ہے تاہم اگر اس کے نام پر صدارتی نظام کی خواہش ہے تو اسکی ضرورت نہیں مستحکم اوربا وقارجمہورت سے نظام کو درست سمت پرلایا جا سکتا ہے جب لوگ معاشی بدحالی کا شکار انڈسٹری بندجرائم میں اضافہ اور ناانصافی ہوگی تویہ نظام کی خامیاں ہیں-وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ وفاقی وزیر نے درست نشان دہی کی ہے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جب کاکروچ باہرنکل آئے تو بنگلہ دیش جیسے حالات پیداہو سکتے ہیں-انہوں نے کہاکہ جب باوقارقابل اعتمادملکی اور قومی مشکلات کی سوچ رکھنے والوں کو ٹکٹ دیئے جائیں گے تو نظام خود بخوددرست سمت پرہوگا۔ انہوں نے کہاکہ کئی بارہارنے کے باوجودایک ہی خاندان کوٹکٹ دینے اورایسے لوگوں کوہی سرکاری محکموں میں عہدے دیئے جائیں گے تو نظام کیسے درست ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمان میں ملک اورقوم کی بات کرنے کی بجائے سیاسی تعریفیں کرنے والے خود کارآ مد نہیں وہ ملکی نظام کو کیسے کارآمدبناسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں