فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گریجوایٹ کالج ستیانہ روڈ فیصل آباد میں عشرہ رحمت اللعالمین ۖ کے سلسلہ پندرہ سو سالہ جشن ولادت ِ مصطفے ۖ کے موقع پر سیرت سیمینار سے ڈائریکٹر کالجز پروفیسر بشری پروین ، ڈین اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ جی سی یونیورسٹی ڈاکٹر محمد ہمایوں عباس شمس ، پرنسپل ڈاکٹر محمد افضل حمیدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نبی پاک ۖسے قلبی تعلق قائم رکھنے کے لیے لازم ہے کہ ہم آپۖ پر درود و سلام پڑھنے کو اپنا معمول بنا لیں نبی پاکۖ کے ذکر کو اللہ تعالی نے بلند فرمایا ہے اور دنیا کے کسی نہ کسی گوشے میں ہمہ وقت آپۖ کا ذکر ہوتا ہے آپ ۖ کے اسوہ حسنہ کی پیروی کرنے میں ہماری دنیاوی اور اخروی نجات ہے نبی پاک ۖ نے محبت پیار اور روادری کا سبق دیا اور اس کے ساتھ ساتھ آپۖ نے اپنی امت کو اختلاف ِ رائے کے آداب بھی سکھائے، آپۖ نے رحم دلی اور درگزر کا سلیقہ بھی سکھایا انہوں نے مزیدکہاکہ یہ حقیقت واضح ہوتی ہے کہ حضور ۖ کی ذات اخلاق عالیہ کا پیکر اتم تھی جس کی نظیر پورے عالم میں نہیں مل سکتی اللہ کے نیک بندے اپنی زندگی کو اللہ کی رضا کے لیے وقف کردیتے ہیں ان کی صحبت ایمان کی روشنی پیدا کرتی ہے اور انسان کے دل کو اللہ کی طرف رجوع کرنے کا شعور دیتی ہے اسلام دین امن و سلامتی ہیامن کی بحالی کیلئے ضروری ہے کہ آقا ۖ کی ذات سے تعلق کو پختہ کیا جائے نبی آخرالزماں ۖپوری انسانیت کیلئے امن اور رحمت کا پیغام بن کر آئے مادیت پرستی نے ہماری زندگیوں سے عبادات، اخلاقیات اور شرم و حیا کی اہمیت کو ختم کردیا ہے تقریب میں عالمی شہرت یافتہ قاری غلام مصطفے نعیمی ، پروفیسر محمد اقبال چشتی ،پروفیسر محمد خان چشتی ،پروفیسر محمد سلیم صدیقی ،پروفیسر قمر الزماںنے ہدیہ عقیدت پیش کیا ڈائرئیکٹر کالجز نے کالج طلبہ کے ڈسپلن کی تعریف کی اورتقریب کے اختتام پر مہمانوں کو پرنسپل و ستاف کی جانب سے یادگاری تحائف پیش کیے گئے محفل کے آخر میں ملکی سلامتی و استحکام کیلئے رقت آمیز دعا کی گئی




