نسل نو کو قرآن و سنت سے مزین کرنا علماء کی ذمہ داری ہے ،ظہیر الحسن شاہ،ریاض کھرل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نسل نو کو قرآن و سنت سے مزین کرنا علماقرا کی دینی اساسی ذمہ داری ہے تاکہ رجوع الی القران کی بدولت امتِ مسلمہ کو پھر عظمتِ رفتہ ملے جب تک ام قرآن سے چمٹی رہی عزت و عظمت اس کا مقدر رہا تعلیمات اسلام سے دوری کے باعث ذلت میں پڑے ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی نائب امیر صاحبزادہ سید ظہیر الحسن شاہ ،ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل ،صاحبزادہ سید محمد منصور الحق شاہ ،پیر محمد صدیق الرحمن احمد خالقی ،نے ادارہ جامعہ چشتیہ نظامیہ میں دعائیہ اجتماع بیاد القاری محمد شریف کھرل رحمت اللہ علیہ سے دوران خطاب کیا مقررین نے کہا پاکستان قومی اتحاد سے کلمہِ طیبہ کے نام پر وجود میں آیا تاقیامت قائم رہے گا اسلام اور پاکستان کے خلاف مذموم ارادوں کو قومی اتحاد سے ہی ہم خاک میں ملا سکتے ہیں مقررین نے نفاذِ اسلام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علما اسلام اور پاکستان کے چوکیدار ہیں تدریس القرآن معرفت و قربِ الہی کا بہترین ذریعہ ہے اس موقع پر علما مشائخ آئمہ خطبا نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے ناقابل تسخیر قلعے ہیں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسوہ رہتی دنیا تک مشعلِ راہ مینارہِ نور سرچشمہِ ہدائیت ہے عقیدہِ ختم نبوت کا تحفظ ہمارا دینی فریضہ ہے اور اس پر کامل یقین نہ رکھنے والا فرزندِ اسلام ہرگز نہیں کہلا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں