نور پور میں سیوریج، واٹر سپلائی کی بحالی کا کام شروع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ کی ہدایت پر نور پور میں سیوریج لائن اور واٹر سپلائی لائن کی مرمت اور بحالی کا کام شروع کر دیا گیاہے ۔ واسا انجینئرز اور مشینری سائٹ پر پہنچ گئی ہے جبکہ پائپ لائنوں کی مرمت اور بحالی کے لئے کھدائی کی جارہی ہے۔ ڈائریکٹر آپریشنز مخدوم بابر ، ڈائریکٹر واٹر مقبول احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر عمران طفیل ، حسن مصطفی چیمہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اویس علی و دیگر افسران بھی موقع پر موجود ہیں ۔ اس ضمن میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے کہا کہ سیوریج لائن کی مرمت اور بحالی کے بعد واٹر سپلائی لائن کی مرمت اور بحالی کی جائے گی ، عوام سے تعاون کرنے کی درخواست ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیوریج لائن کی مرمت اور بحالی تک نور پور میں بازار ، نور پور منڈی موڑ ، گرین ٹائون سمیت دیگر ملحقہ آبادیوں کی آپریشنز سروسز متاثر ہونگی ۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ مین سیوریج لائن کی بحالی کے لئے واسا انجینیئرز دن رات کوشاں ہیں ، واٹر سپلائی نور پور کی صرف چار گلیوں کی متاثر ہوئی ہے ، باقی لائنوں سے واٹر سپلائی جاری ہے ۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ شہریوں کے تعاون سے ہی مین سیوریج لائن اور واٹر سپلائی لائن کی بحالی ممکن ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں