نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات

کراچی (سپورٹس نیوز) گورنر سندھ نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ برطانوی پاکستانی باکسر عامر خان نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی، جہاں دونوں شخصیات کے درمیان کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی سرپرستی اور سندھ میں جدید اسپورٹس سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر عامر خان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابیاں نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی تجویز بھی زیرِ غور آئی۔ یہ تجویز ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب لیاری کے ہزاروں نوجوان محدود وسائل کے باوجود کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں