فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) سٹی فیصل آباد کے نائب صدر چوہدری عبدالجبار نمبردا ر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک میں زیادہ دیر تک اقتدار میں رہنے والی سیاسی جماعت بن گی’ میاں محمد نواز شریف تین بار اور میاں شہباز شریف دو بار ملک کے وزیراعظم بن گئے’ عوام میں بڑھتی ہوئی مقبو لیت کیوجہ سے ہی ایسا ممکن ہو سکا’ میا ں نواز شریف نے اپنے دو اقتدار میں بے شمارترقیاتی کام کروائے’ ان کے دور میں عوام خوشحال تھی’اس وقت وزیراعظم میاں شہباز شریف کے دور حکومت میں ملک ترقی کر رہا ہے’ وزیراعظم عوام کو مشکلات سے نکال رہے ہیں’ ملک میں جمہوریت مستحکم ہے۔




